تاجروں کی ملک گیر ہڑتال سے تقریباً 50ارب روپے کا نقصان ہوا، عتیق میر

image

ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے دعوی کیا کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کامیاب رہی۔

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، کاروباری مراکز بند

کاروبار بند ہونے سے کراچی کو 4 ارب جبکہ ملک بھر میں تقریبا 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

عتیق میر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک اور ہڑتال کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہماری اگلی کال کا انتظار کریں، کوشش کی جائے دوبارہ ہڑتال کی طرف نہ جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US