ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے باعث مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 ہلاک

image

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے دوران ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 12 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں جمعرات اور جمعے کے درمیانی شب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی زد میں ایک مکان بھی آ گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑ سے مٹی کا تودہ سرکنے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود تمام افراد دب گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور چھت تلے دبے افراد کو نکالا جن کی موت ہو چکی تھی۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کے سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پاتراک میں مکان کی چھت تلے دب کر مرنے والوں میں دو خواتین، ایک نوجوان اور 9 بچے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے خبردار کیا ہے۔

صوبہ سندھ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر چھٹی دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US