مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے دو ملزمان گرفتار: ایف آئی اے

image

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیراعلٰی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ لاہور کے ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US