سوڈان کو شدید غذائی قلت کا سامنا

image

خرطوم: سوڈان کو خانہ جنگی کے دوران غذائی قلت کی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کارروائی کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارویجن ریفیوجی کونسل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ سوڈان تاریخی تناسب سے غذائی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سوڈان میں لوگ ہر روز بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ لیکن توجہ پھر بھی صرف لفظی مباحثوں اور قانونی چارہ جوئی پر مرکوز ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار میں سے 4 بچے بھوک سے مر رہے ہیں جو کہ غذائی قلت کی شکار آبادی کا 30 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا سے مذاکرات کرنے اور 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے، ایرانی صدر

رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعاتی حالات میں جیسا کہ سوڈان میں ہیں یہ تعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کہاں امدادی تنظیموں کے کام میں رکاوٹ ہے۔ جس کی وجہ سے تمام لوگوں تک نہیں پہنچا جا سکتا۔

خونریز لڑائی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد افراد بے گھر اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US