یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، آئل، چائے سمیت 800 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

image

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کے لئے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کی شاندار کمی کر دی گئی۔

48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پربھی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 8 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ

نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیاہے، صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، معیاری اور بارعایت اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US