پاکستان کی حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار، وفاقی کابینہ سے منظوری کا انتظار

image

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے لیے حج پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد عازمین سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سیکریٹری برائے وزارت مذہبی امور ذوالفقار حیدر اور سعودی وزارت حج کے ایک اعلٰی عہدیدار ڈاکٹر بدر السلامی کے درمیان آن لائن میٹنگ ہوئی جس کے بعد پالیسی کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔

آن لائن میٹنگ کے دوران سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے کہا کہ آئندہ سال حج کی تیاری کے لیے سعودی عرب کی فراہم کردہ ٹائم لائن کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار ہے اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حج کے خواہشمند افراد سے درخواستیں لینا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین کو سعودی وزارت حج میں براہ راست رابطے اور شکایات درج کروانے کے لیے فون نمبر دیا جائے گا۔

سیکریٹری مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کی دیکھ بھال کرنے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں فریقین نے مقدس مقامات میں غیر مجاز داخلے اور غیر قانونی حج کی ممانعت کے بارے میں مؤثر طریقے سے آگاہی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سیکریٹری مذہبی امور  ذوالفقار حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سعودی گائیڈ لائنز کے مطابق عازمین حج جسمانی صحت کے معیار پر پورا اتریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US