گوگل نے پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا

image
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل نے پاکستان میں پانچ لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں گلوگل کے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں گوگل کی عالمی سطح اور پاکستان میں کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت قابلیت رکھتی ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اگلے پانچ برسوں میں 25 ارب امریکی ڈالر مالیت کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کیا ہے جو کہ کافی حد تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور کاروباری افراد سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ (آئی ٹی ایکسپورٹ کے) ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لیے ایک منصوبہ پیش کریں۔

گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لیے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US