ایف سی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک: آئی ایس پی آر

image

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جمعے کو ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

سنیچر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چھ ستمبر کو صبح کے وقت خوارج کے ایک گروپ نے ایف سی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل سے چار خوارج جو کہ خودکش بمبار تھے، اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکام رہے اور دھماکوں سے قبل ہی ہلاک کر دیے گئے۔

پریس ریلیز کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US