ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے 6 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔خصوصی پولیو مہم ملک کے 115 اضلاع میں چلائی جائے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔9  سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔خصوصی پولیو مہم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔وزیرِاعظم  نے کہا کہ ’پرامید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی۔‘وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔’اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔‘وزیرِاعظم نے اس موقع پر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔تقریب میں وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، انسدادِ پولیو کے لیے وزیرِاعظم کی نمائندہِ خصوصی عائشہ رضا فاروق، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونیسیف، گیٹس فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US