اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے شیر افضل مروت کو پیر کی رات کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آرہے تھے۔
جب شیر افضل مروت اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے تو پولیس نے ان گاڑی کو گھیر لیا۔ اس موقع پر شیر افضل مروت کے سٹاف اور پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس سے ہاتھا پائی پائی بھی ہوئی۔
تاہم پولیس شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے وہاں سے لے گئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ شیرافضل مروت کو کس کیس یا الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔