سینیٹ میں فیصل واوڈا کے خلاف ’نامناسب ریمارکس‘ پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل

image

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے سنگ جانی میں جلسے کے بعد پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور اس دوران ایوان میں شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔فیصل واوڈا نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا دفاع کیا اور کہا کہ ’یہ لوگ پاکستان کی ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، یہاں گالیاں دی جا رہیں تو ہم خاموش کیسے ہو جائیں؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ ہماری ماؤں بہنوں کو گالیاں دیں تو ہم برداشت کریں گے؟ آپ لوگ فیض حمید کی مدد سے اقتدار میں آئے اور اب ہمیں بتا رہے ہیں کہ ہم آپ کو عزت دیں؟ ہم نے اس پارٹی کو پیسہ دیا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چیف آف دی آرمی سٹاف اپنے ادارے میں ایک خود احتسابی کا عمل لائے ہیں، کل تک پی ٹی آئی نیب ترامیم کے خلاف تھی آج انہی ترامیم کے تحت ریلیف مانگ رہی ہے۔‘ فیصل واوڈا نے کہا کہ ’آپ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے؟ جلسے میں علی امین گنڈاپور نے انتہائی غلیظ زبان استعمال کی۔‘جذباتی انداز میں اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے بٹن دبانا شروع کیے تو کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔’فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان علامتی واک آؤٹ کے بعد ایوان میں واپس آگئے۔اس دوران سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ اِن کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آپ کو جانتا تک نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے؟تحریک انصاف کی چترال سے رکن سینیٹ فلک ناز چترالی اور دیگر سینیٹر نے فیصل واوڈا کی تقریر پر احتجاج کیا۔فلک ناز چترالی نے فیصل واڈا کو مظاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جرات کیسے ہوئی ہمارے لیڈر کا نام لیں۔‘

چیئرمین سینیٹ نے فلک ناز چترالی کے الفاظ حذف کرتے ہوئے تین روز کے لیے ان کی رکنیت معطل کردی (فائل فوٹو: سینیٹ)

انہوں نے مبینہ طور پر فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا ریمارکس دیے جس پر فیصل واوڈا نے شدید احتجاج کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر خاتون سینیٹر نے اُن سے معذرت نہ کی تو ان کی رکنیت معطل کردی جائے۔ حکومتی سینیٹرز کے علاوہ اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی فلک ناز چترالی سے معافی منگوانے کا مطالبہ کیا۔اس پر یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کے الفاظ حذف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ریمارکس پر فیصل واوڈا سے معذرت کریں.فیصل واوڈا کا چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ ’اگر آپ ان کے الفاظ حذف کریں گے تو میں ڈبل گالی دوں گا، خاتون رکن معافی مانگیں یا تین سال کے لیے ان کی رکنیت معطل کردیں۔‘تاہم فلک ناز چترالی کی جانب سے معذرت نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ان کی رکنیت دو روز کے لیے معطل کردی گئی۔واضح رہے کہ فلک ناز چترالی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال سے ہے اور وہ مارچ 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US