اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

image

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز پی ایم ڈی کے مطابق بدھ کی دوپہر آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈیرہ غازی خان تھا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US