اب طیارے میں بھی انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، یونائیٹڈ ایئرلائنز کا سٹارلنک سے معاہدہ

image
امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے جمعے کو کہا ہے کہ اس نے دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سٹارلنک، جو سپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے، نے متعدد ایئرلائنز کے ساتھ انہیں دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔ سٹارلنک اب شہروں میں عام صارفین سے ہٹ کر پوری دنیا میں ان علاقوں تک اپنی سروس پہنچانا چاہتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔

سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے اس سے قبل ہوائین ایئرلائنز اور جے ایس ایکس سے بھی معاہدے کیے ہوئے ہیں۔

یونائیٹڈ کو توقع ہے کہ اگلے کئی برسوں میں اس کے تمام ایک ہزار سے زیادہ طیاروں میں سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس ہو گی۔ سروس کے لیے ٹیسٹنگ اگلے برس کے آغاز میں شروع ہو گی۔

ایئرلائنز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا دوران پرواز سٹارلنک کی سروسز مفت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts