ہر چوتھے روز اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر داخلہ محسن نقوی

image
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد میں اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے اندر بھی رکاوٹوں کے باعث آمد و رفت میں شہریوں کو دشواری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ’عدلیہ کی آزادی‘ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے آج جمعے کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہوئی ہے۔ 

جمعے کو اسلام آباد میں ڈی چوک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور اجازت کے ساتھ اسلام آباد آتے تو احتجاج ان کا حق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پہلے پاکستانی ہیں بعد میں پھر کسی سیاسی جماعت کے کارکن ہیں، ان کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایس پی کے علاوہ کسی بھی پولیس اہلکار کے پاس ہتھیار نہیں۔

’ہم نے ان سے کل بھی درخواست کی تھی کہ یہ موقع اور دن نہیں احتجاج کرنے کے، ان کا حق ہے جلسہ جلوس کرنا لیکن اس طریقے سے نہیں جس طریقے سے ہو رہا ہے۔ ہر پاکستانی کو احتجاج کا حق ہے لیکن ان کا طریقہ غلط ہے اور اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر چوتھے دن خیبر پختونخوا سے بندے لا کر احتجاج کرتے ہیں تو اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں۔

جلسے جلوس کرن اہر پاکستانی کا حق  ہے لیکن جو یہ کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow