انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ’سربراہانِ مملکت کے اجلاس‘ میں شریک ہوں گے۔
جمعے کو انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر انڈین وفد کی قیادت کریں گے۔انڈین وزیر خارجہ کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اس سے قبل سنہ 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس اور اُڑی میں حملوں کے بعد انڈیا نے پاکستان میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔گزشتہ برسوں میں صرف کرتارپور راہدری کا افتتاح ایسا موقع تھا جب انڈیا نے اپنے دو یونین منسٹرز پاکستان بھیجے تھے۔