عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

image

کراچی: عالمی مارکیٹ کے زیراثر ومقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

جیولرز کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ پونے 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ فی تولہ سونے کے قیمت ایک ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئے۔

قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کے دام 16 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 656 ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 4 ، ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجزیہ کاروں نے آئند برس سونے کی قیمت سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ جس کے اثرات دنیا بھر پر پڑیں گے۔

عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں آئندہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ رواں برس 2 ہزار 700 ڈالر فی اونس اور اگلے سال کے شروع میں 3 ہزار ڈالر کی سطح کو عبور کر جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US