بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں اضافہ

image

بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گیا، پاکستان نے 3ماہ میں چاول کی برآمد پر 72 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا۔

دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چا ول کی برآمدات میں 77.63 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک 9 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن چاو ل برآمد کئے گئے، گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں 5لاکھ 96 ہزار ٹن چاول برآمد کئے گئے تھے۔

حکومت کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ مالی سال چا ول برآمدات پر 40 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ آیا، ستمبر میں چا ول کی برآمدات میں سالانہ 49.19 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، صرف ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمد پر 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا، گزشتہ مالی سال ستمبر میں 2 لاکھ 55 ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ ہوئے تھے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار ٹن باسمتی چاو ل ایکسپورٹ کیے گئے، جولائی تا ستمبر باسمتی چاول کی برآمدات میں 65.78 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US