مرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر

image

لاہور،مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 407 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 393 پر مستحکم ہے۔

بیرون ممالک میں پاکستان کے تمام اقسام کے چاول کی مانگ میں اضافہ

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت مزید بڑھ کر 307 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 710 روپے کلو تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US