سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہو گئی، سونے کے فی تولہ نرخ میں 2300 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
اس کمی کے بعد سو نے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1971 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 713 روپے کا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 2734 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
سونا سستا ہوا ہے لیکن چاندی کی قیمتیں اپنی جگہ مستحکم ہیں، فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے ہے اور دس گرام چاندی 2872.08 روپے کی سطح پر ہے۔