چیف جسٹس کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس، اہم فیصلے

image

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام کو پہنچ گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow