بابوسر ٹاپ میں شدید برفباری کے باعث راستے بند

image

ناران، بابو سر ٹاپ اور بٹہ کنڈی میں شدید برف باری کے باعث راستوں کو بند کر دیا گیا۔

برفباری کے باعث چلاس، گلگت اور اسکردو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ سیاحوں کو بٹہ کنڈی کے مقام سے واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ شدید برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن ہے جس سے حادثہ پیش آ سکتا ہے، بابو سر ٹاپ کو بھی سیاحوں کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے مطابق وادی ناران کے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ بابو سر ٹاپ پر کچھ روز قبل بھی برفباری ہوئی تھی۔

محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، سیاح سفر سے قبل ہر قسم کی معلومات ہیلپ لائن سے لے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow