عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے: بیرسٹر سیف

image

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔ ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری سمیت ہر رہنما ڈیل کر کے باہر گیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام کو چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر محلات بنائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں، نہ ہی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ، جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟حکومت تو آپ ہی کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow