’بانئ پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کر کے سزا دی گئی‘ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کر کے سزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کے لیے نہیں آئی، میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow