ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

image

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ونائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیاں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جب کہ فریقین پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیرگ شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow