جولائی تا اکتوبر: پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر2فیصد اضافہ

image

جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد وں پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 2.52ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.43ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے۔

جمعہ اور اتوار کی رات ہیوی وہیکلز کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد

مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 2.10ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2ملین ٹن کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 0.27ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.40ملین ٹن کے مقابلے میں 33فیصدکم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US