اہم پی ٹی آئی رہنما جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

image

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow