ڈی آئی خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ایف سی کے جری جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایف سی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow