عدالت نے عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔

عدالت کی جانب سے جن سیاسی شخصیات کو کیس سے بری کیا گیا ان میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow