شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما شیرافضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں جن میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں اور نا امیدی پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپس سےمتعلق بیان آیا ہے، یہ لوگ پارٹی کے لیے کچھ کرتے نہیں بس گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے میں تقریرنہیں کرسکا کیونکہ میں تاخیر سے پہنچا تھا، راستےمیں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا اس لیے دیر ہوگئی مگر میری تقریر نہ کرنے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow