وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر

image

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث اجلاس موخر کردیا گیا۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کرنا تھی۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شئیرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری کے علاوہ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی غور کیا جانا تھا۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا تھا جب کہ شرکا کو اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جانا تھا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جانی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow