دنیا کے قدیم ترین جنگلی پرندے ’وزڈم‘ نے 74 سال کی عمر میں انڈا دے دیا

image

امریکی وائلڈ لائف حکام نے کہا ہے کہ دنیا کے قدیم ترین جنگلی پرندے نے تقریباً 74 سال کی عمر میں انڈا دیا ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کے پیسفک ریجن نے کہا کہ وِزڈم نامی سمندری پرندہ لیسن الباٹراس امریکی ریاست ہوائی میں مڈ وے اٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج میں واپس آیا اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ اس کا 60 واں انڈا ہو سکتا ہے۔

وزڈم اور اس کا ساتھی اکاکامائی 2006 سے انڈے دینے کے لیے بحرالکاہل میں اٹول کے مقام پر واپس آئے تھے۔ لیسن الباٹروس سال میں ایک انڈا دیتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ لیکن اکاکامائی کو کئی سالوں سے نہیں دیکھا گیا اور جب وہ گذشتہ ہفتے واپس آئی تو وہ ایک دوسرے پرندے کے ساتھ دیکھی گئی۔

مڈ وے اٹول نیشنل وائلڈ لائف ریفیوج کے نگران جنگلی حیات کے ماہر جوناتھن پلسنر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم پر امید ہیں کہ انڈے سے بچہ نکلے گا۔‘

ہر سال لاکھوں سمندری پرندے گھونسلے بنانے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے پناہ گاہ پر واپس آتے ہیں۔

الباٹروس پرندے تقریباً سات ماہ تک ایک انڈے پر بیٹھتے ہیں۔ بچے انڈوں سے نکلنے کے تقریباً پانچ سے چھ ماہ بعد سمندر کی طرف اڑ جاتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اور سکویڈ اور مچھلی کے انڈوں کو کھاتے ہوئے گزارتے ہیں۔

پلسنر نے کہا کہ وزڈم نے پہلی بار 1956 میں انڈے دینے شروع کیے تھے اور اس نے اب تک 30 کے قریب چوزے بچے دیے ہیں۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق لیسن الباٹراس کی اوسط عمر 68 سال ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts