شہریوں کیلئے خوشخبری، مفت سولر اسکیم کا آغاز

image

پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کردیا جس کے تحت 200 یونٹ تک 100 واٹ سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔

پنجاب میں فری سولر پینل اسکیم شروع کر دی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم ملے گا۔

پورٹل میں اپلائی کرنے کیلئے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا اور کرایہ دار، مالک مکان سے این او سی حاصل کرے گا جبکہ سولر پینلز مالک مکان کے نام ہی جاری ہوں گے۔

فری سولر پینل اسکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی اور سال بھر ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow