یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست مسترد

image

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست مسترد کردی،درخواست حقائق چھپانے پر مسترد کی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست دوسرے بینچ سے پہلے ہی مسترد ہو چکی،حقائق چھپا کر دوبارہ اسی نوعیت کی درخواست کیسے دائر کی جاسکتی ہے؟

خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی اراضی پر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ کنٹریکٹ ملازمین کےتحفظ کے لیے پالیسی کے احکامات صادر کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US