پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔
تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔