دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 خارجی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

ہلاک خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر کیا۔ مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں میں عزیز الرحمان اور مخلص شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US