صنعتوں کے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

image

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کیا جب کہ گھریلو صارفین کے لیےگیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کر دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا۔کیپٹو پاور کے لیے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US