بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

image

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے۔

اے پی ایچ سی آزاد کشمیر چیپڑ کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کشمیری بھارت سے آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر قرض ملے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

چودھری انوار الحق نے کہا کہ عالمی برادری دہرا معیار ترک کرے۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US