دوسرا ون ڈے: پاکستان کو 84 رنز سے شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

image

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

بدھ کو ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 293 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 73، نسیم شاہ نے 51 اور طیب طاہر نے 13 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے پانچ، جیکب ڈفی نے تین اور نیتھن سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹاپ آرڈر او مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

عبداللہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5، سلمان آغا 9، محمد وسیم 1، حارث رؤف 3 (ریٹائرڈ ہرٹ) اور عاکف جاوید 8 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مِچل ہے نے 99، محمد عباس نے 41 اور نِک کیلی نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز رنز سے شکست دے دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 5 اپریل کو ماؤنٹ ماؤنگانُوئی میں کھیلا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts