بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم آج بھی ناکام، صرف 9 رنز کی اننگ کھیل سکے

image

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم پھر سے آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ناکام ہوگئے۔ ہزاروں ڈالرز میں لیے جانے والے بابر اعظم آج بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر صرف 9 رنز بنا کر نیو وڈ کی گیند پر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے اپنی اننگز کا آغاز ایک چوکے کے ساتھ کیا تھا لیکن اس کے بعد 10 گیندوں کی اننگز میں وہ متاثر نہیں کر پائے۔ سڈنی سکسس کی طرف سے بابر اعظم کا یہ دوسرا میچ ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کے تیز بالر حسن علی بھی ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی طرف سے اسی میچ میں کھیل رہے ہیں۔

دوسری طرف بابر، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی مایوس کن پرفارمنسز کے بعد پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے منگل کو ہونے والے بگ بیش کے میچ میں سڈنی تھنڈرس کی طرف سے اچھی پرفارمنس دی مگر ان کی ٹیم پھر بھی ہری کین ہوباٹ کے خلاف 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر میچ ہار چکے تھے۔ شاداب نے بیٹنگ میں 34 رنز کیے اور بالنگ میں بھی دو بڑی وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب بگ بیش میں کئی دفعہ کھیل چکے ہیں اور پچھلے سال وہ وہ ہوباٹ کی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US