پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چھٹے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

منگل کو لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔

پی ایس ایل کے جاری سیزن میں لاہور قلندرز نے دو اور کراچی کنگز نے ایک میچ کھیلا ہے۔

جن میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی تھی۔

اسی طرح سے کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اچھا ٹوٹل بنا کر دفاع کریں گے، پہلا میچ مشکل رہا، ہر ٹورنامنٹ میں ایسا ہوتا ہے۔‘

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’ہم اگر ٹاس جیت بھی جاتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts