بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

image

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد ’’سکھ‘‘نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔

میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔

بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے۔

بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ۔ مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔

بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US