سرینگر کے قریب بھارتی سی آر پی ایف کی بیرک میں آگ بھڑک اٹھی

image

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے قریب بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک منزلہ بیرک اور ملحقہ گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا کہ آگ جمعرات کو رات گئے 246 بٹالین سی آر پی ایف کی بیرک میں لگی جس نے پوری بیرک اور ملحقہ گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے سی آر پی ایف کی بیرکوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم قابض حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US