کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ساتھ تھے تاہم بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کوچنگ اسٹاف میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوایا۔

اس سے قبل، مارچ میں پی سی بی نے محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا تاہم وہ دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے لیکن پھر چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دستیابی ظاہر کردی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US