اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

image

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ تہران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بین القوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

جارحانہ اقدام سے اسرائیل نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا۔

او آئی سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کےلیے فوری اقدامات کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US