فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ’غیر معمولی‘ معاہدے کے لیے تین شرائط کے ساتھ تیار ہیں جن میں افزودگی کو روکنا، 300 میل سے زیادہ رینج کے بیلسٹک میزائلوں پر پابندی عائد کرنا اور دہشت گردی کے محور کو ترک کرنا شامل ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ’ہم کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جس میں افزودگی کو روکنا شامل ہو۔‘
- تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے معطل کیے گئے ایم پی ایز کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے جماعت کی قیادت لاہور آئی ہے
- خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مطابق لاہور میں پارلیمینٹیرینز کی میٹنگ ہے جس میں احتجاجی تحریک سے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا
- ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ’دو صوبوں میں انارکی پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا‘
- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دس مئی کو ہم نے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور ہمارا بھرپور جواب قوم کے وسیع اتحاد کا نتیجہ تھا۔
- سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا
ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے میزائل پروگرام پر پابندیاں شرائط کا حصہ ہوں گی: نیتن یاہو