چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت

image
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق کونسل آف فارن منسٹرز کا اجلاس 14 سے 16 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہو رہا ہے۔

ایس سی او کے تمام رکن ممالک جن میں پاکستان، چین، بیلاروس، انڈیا، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، کے وزرائے خارجہ کونسل آف فارن منسٹرزکے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی بار ایس سی او کے رکن کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلٰی ترین فورم ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے مسائل کے ساتھ ساتھ ایس سی او کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ فورم اعلامیوں، بیانیوں سمیت دستاویزات کی منظوری دیتا ہے، جو کہ کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ (سی ایچ ایس) کے غور کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک تیانجن، چین میں ہوگا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سی ایف ایم اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts