سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، ایک لاکھ 35 ہزار کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

image

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک لاکھ 35 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد نئی تاریخ رقم کی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں ایک ہزار 13 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی بلندی پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں تیزی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس کا تاریخی سطح عبور کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

معاشی ماہرین نے اس اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مقررہ آمدنی والے اثاثوں کی ترجیح کو قرار دیا ہے۔

کراچی کی بروکریج کمپنی ٹاپ لائن سکیورٹیز نے اس اضافے کی وجہ میوچل فنڈز میں مسلسل اضافے کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سرمایہ کار اپنے مقررہ آمدنی والے اثاثوں کو ایکویٹی فنڈز میں منتقل کر رہے ہیں۔

پچھلے ہفتے کاروباری ہفتے کے دوران بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور ہفتے کے دوران انڈیکس میں دو ہزار تین سو 50 پوائٹس کا اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کا اختتام ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں تیزی پر خوشی کا اظہار کیا ہے (فوٹو: وزیراعظم آفس)

وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں تیزی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس کا تاریخی سطح عبور کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے مثبت معاشی اشاریے اس امر کے بھی عکاس ہیں کہ حکومت کی پالیسیاں بالکل درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

ان کے مطابق ’ملک معاشی استحکام کی راہ پر چل نکلا ہے اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts