لارڈز ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے انڈیا کو 22 رنز سے ہرا دیا

image
پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو 22 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پیر کو لارڈز میں انڈین ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 170 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رویندرا جڈیجہ 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور بین سٹوکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سٹوکس کو دو اننگز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

انڈیا کی دوسری اننگز193 رنز کے جواب میں انڈیا کا آغاز اچھا نہ ہوا اور انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے انڈین ٹاپ آرڈر کو پولین روانہ کر دیا اور یوں چوتھے روز کے اختتام تک اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ میچ کے پانچویں روز انڈیا نے 57 رنز پر چار وکٹوں سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو دو ہی اوورز کے بعد ہی جوفرا آرچر کی ایک خطرناک بال پر رشبھ پنت نو رنز پر کلین بولڈ ہو گئے۔ پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے کے ایل راہُل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بین سٹوکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔

اس سے اگلے اوور میں آرچر نے واشنگٹن سندر کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔ اس وقت مومینٹم مکمل طور پر انگلینڈ کے حق میں تھا اور یوں لگ رہا تھا کہ انڈیا کی اننگز اب کچھ ہی اوورز میں ختم ہو جائے گی۔ لیکن ان فارم جڈیجہ نے اپنے صبر اور مہارت سے اس میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ ان کی ٹیل اینڈرز رتیش کمار ریڈی اور جسپریت بمراہ کے ساتھ شراکت داریوں نے انڈیا کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

جڈیجہ نے 150 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی جبکہ ریڈی 13 اور بمراہ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 10 ویں نمبر پر آنے والے سراج نے رویندرا جڈیجہ کے ساتھ سکور کو تھوڑا آگے بڑھایا اور انڈیا کی امیدوں کو جگائے رکھا لیکن چائے کے وقفے کے بعد وہ اپنی ٹیم کو منزل مقصود تک نہ پہنچا سکے اور سپنرز شعیب بشیر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگزبین سٹوکس نے لارڈز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کے اوپنرز کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ تاہم جو روٹ کے 104 رنز اور جیمی سمتھ اور بریڈن کارس کی نصف سینچریوں کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم 387 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ انڈیا کی جانب سے بمراہ نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے سینچری بنائی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا کی پہلی اننگزانڈیا کو بھی ابتدا میں ہی جھٹکا سہنا پڑا اور یشاسوی جیسوال 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔ لیکن کے ایل راہُل کی سینچری اور رشبھ پنت کے 74 اور جڈیجہ کے 72 رنز کی بدولت انڈیا نے بھی 387 رنز بنا لیے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ کی دوسری اننگزانگلینڈ کی دوسری اننگز میں پچ بولرز کو فائدہ دے رہی تھی اور انڈیا کے بولرز نے اس کا بخوبی استعمال کیا۔ جو روٹ نے 40 اور بین سٹوکس نے 33 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن باقی بیٹرز کچھ نہ کر سکے اور یوں انگلینڈ کی اننگز 192 رنز پر سمٹ گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts