کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آ گیا، اسٹیٹ بینک

image

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔ تاہم نومبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پلاس تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد بڑھ گیا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات، ادائیگیوں اور دیگر مالی دباؤ کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ پر اثر پڑا، تاہم نومبر میں سرپلس ایک مثبت پیش رفت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US