ڈیرہ بگٹی: ساتھیوں کی گرفتاری کے ردِعمل میں ڈاکوؤں نے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا

image

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ڈاکوؤں نے پولیس اور لیویز کے سات اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز کنٹرول ڈیرہ بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سُوئی میں جمعرات کی دوپہر کو لیویز نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

لیویز کے مطابق گرفتاری کے ردِعمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا۔ 

ملزمان نے دولی کے علاقے سے لیویز کے چار اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ لیویز کے مطابق ’اغوا کے وقت اہلکاروں کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا۔‘

’مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی عنایت شاہ دربار کے قریب سے پولیس کے تین اہلکاروں کو بھی اغوا کیا اور ان کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔‘

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ قبائلی سطح پر بھی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts